تلنگانہ

آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین کے لئے تلنگانہ آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار کی اہم تجویز

حیدرآباد _ 23 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے مہالکشمی اسکیم کے تحت  مفت بس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے ایک اہم تجویز پیش کی ہے۔ ان کے علم میں آیا ہے کہ جن خواتین مسافروں کو کم فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے وہ زیادہ تر ایکسپریس بسوں میں سفر کررہی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دور دراز مقامات پر جانے والے مسافروں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے۔ اس لیے کم فاصلے کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پلے ویلگو آرڈینری بسوں میں سوار ہوں اور عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

اس کے علاوہ، کچھ خواتین عملے پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ بسوں کو ریکوسٹ اسٹاپ کے بجائے درمیان میں روک دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سفر کا وقت بڑھے گا۔ اس لیے ایکسپریس بسوں کو صرف ریکوسٹ اسٹاپ روکا جائے گا۔ انہوں نے عملے سے اپیل کی کہ وہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو ترجیح دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button