تلنگانہ

پولیس جھوٹ بول رہی ہے،انسپکٹر پولیس کے خلاف اکبر الدین اویسی کی الیکشن کمیشن سے شکایت: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی نے ان کے خلاف سنتوش نگر پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 

انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر پولیس نے مقررہ وقت سے قبل جلسہ ختم کر دینے کو کہا تھا، قائد مجلس نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد اگر جلسہ جاری رکھتے تو پولیس کو اختیار تھا کہ وہ کاروائی کرتی بجائے اس کے وقت سے پہلے اسٹیج پر چڑھ کر آجانا غلط ہے۔

 

اکبر اویسی نے مزید کہا کہ انہوں نے پولیس کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے تاکہ اس پورے واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔ قائد مجلس نے کہا کہ اس معاملہ میں جو بھی قصور وار پایا جاتا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے، اگر وہ بھی قصور وار ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے

 

اگر پولیس قصور وار ہے تو پولیس کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انسپکٹر کو معطل کیا جانا چاہیے۔ اکبر الدین اویسی نے آخر میں کہا کہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button