تلنگانہ
ہر الیکشن میں بی جے پی کے قائدین بی آر ایس کے ساتھ ملی بھگت کرتے رہے: راجہ سنگھ

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا ایم ایل سی کویتا نے "آف دی ریکارڈ” میں جو بات کہی وہ سچ ہے۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو نقصان پہنچنے کی
اصل وجہ بی آر ایس ہے۔ راجہ سنگھ نے الزام لگایا کہ ہر الیکشن میں بی جے پی کے قائدین بی آر ایس کے ساتھ ملی بھگت کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ بی جے پی لیڈروں
کی ملی بھگت کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے لیکن تلنگانہ میں اقتدار میں کیوں نہیں آ پا رہی اس پر پارٹی قیادت کو سنجیدگی سے غور کرنا
چاہیے۔راجہ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی ملی بھگت کی سیاست ایک کھلا راز ہے لیکن اگر کوئی کھل کر بولے تو اسے معطل کیے جانے کا ڈر ہے اسی لیے کوئی بھی زبان نہیں کھول رہا ہے۔



