جنرل نیوز

نارائن پیٹ ایس۔ پی این وینکٹیشورلو نے درگاہ تقی باباؒ کے احاطے میں قدیم عاشور خانہ پہنچ کر زیارت کی

نارائن پیٹ: 08 اگست (اردو لیکس) ماہ محرم الحرام ( یوم عاشورہ ) کے پیش نظر نارائن پیٹ ایس۔ پی این وینکٹیشورلو نے نارائن پیٹ مستقر کے مختلف عاشور خانوں کا دورہ کیا اور علم کی زیارت کی۔ نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع درگاہ تقی باباؒ کے احاطے میں قدیم عاشور خانہ پہنچ کر زیارت کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا اس موقع پر سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ نے ایس پی کا استقبال کیا اور نارائن پیٹ میں یوم عاشورہ سے متعلق روایات سے واقف کرایا۔ بعد ازاں ایس پی صاحب نے یادگیری عاشور خانہ’ اوٹکور عاشور خانہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر ‘ محمد یسین ٹیلر ‘ محمد حسین لاٹھی کے علاوہ نارائن پیٹ سرکل انسپکٹر سریکانت ریڈی و محکمہ پولیس کے افسران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button