تلنگانہ

بودھن ریلوے اسٹیشن پر فرٹیلائزر یونٹ کا قیام اور دیگر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جائیگا

بودھن ریلوے اسٹیشن کی ترقی کیلئے اقدامات 

ریلوے اسٹیشن پر فرٹیلائزر کا قیام و دیگر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جائیگا

ریلوے ڈیویژنل منیجر شرتھ چندریان کا ٹریڈ یونین کیساتھ اجلاس 

نظام آباد:8/ اگست (اُردو لیکس) بودھن ریلوے اسٹیشن کو نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے خطوط پر ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ساؤتھ سنٹرل ریلوے ڈیویژنل منیجر شرتھ چندریان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر ایک فرٹیلائزر یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ ڈی آر ایم شرتھ چندریان نے بودھن ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا بعدازاں محکمہ زراعت لاری اسوسی ایشن، لیبر کنٹراکٹرس اسوسی ایشن، فرٹیلائزر ڈیلرس اور کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بوددھن ٹاؤن نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے درمیان میں اور یہاں کی مقامی عوام کا پیشہ زراعت پر منحصر ہے نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کیلئے محکمہ ریلوے بودھن اور ڈچپلی ریلوے اسٹیشن کو ترقی دینے کے سمت قدم اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینگوں کی لوڈنگ، ان لوڈنگ کیلئے درکار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

اجلاس میں موجود مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے ریلوے عہدیدار کو بتایا کہ نظام آباد سے بودھن میں وینگوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے چارجس زیادہ ہے۔ ان نمائندوں نے ان چارجس میں کمی لانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کھاد محکمہ ریلوے کے وینگوں کے ذریعہ درآمد کی جاتی ہے تو تاجرین کو سبسیڈی ملے گی اور وہ نظام آباد، کاماریڈی اضلاع کے دیہاتوں کو کھاد منتقل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل رہے گی۔ نظام آباد کو پوائنٹ بنائے جانے پر کاماریڈی، بودھن، ڈچپلی اور رکاس پیٹ ریلوے اسٹیشن کے تحت آنے والی وینگوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے سہولت حاصل رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کیلئے آرام گاہ اور پینے کے پانی کی سہولت، بجلی کی سربراہی، پلیٹ فارم کی تعمیر اور سڑک کی تعمیر کی جائے۔ ریلوے منیجر نے ان امور کو یقینی بنانے کا اظہار کیا۔ اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے کہا کہ رکاس پیٹ ریلوے اسٹیشن پر فرٹیلائزر پوائنٹ قائم کرنے کیلئے لیبر اسوسی ایشن کو قیمتوں کے تعین کیلئے معاہدہ کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے جنرل ڈائریکٹر کو فراہم کیا جانا چاہئے۔

 

اس اجلاس میں ریلوے محکمہ کے ڈی او ایم وینکنا، ڈی سی ایم راجکمارعہدیداران ابھیرام، جئے شان، سوپیلا ل، شری تیجا، لاری اسوسی ایشن سامبا شیوا راؤ، رائس میل اسوسی ایشن سامبا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button