اسپشل اسٹوری

سعودی ہاسپٹل میں خدمات کے لیے پہلا روبوٹ متعارف

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کا “کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال” کا شمار عالمی معیار کے اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے عملے اور وزیٹرز کی مدد کے لیے پہلے روبوٹ ’نور آر ون‘ کو متعارف کرایا ہے۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی صحت کے ادارے ٹیکنالوجی کے معیاری استعمال کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ صحت کی خدمات کے لیے روبوٹ کا تعینات کیا جانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ روبوٹ ہسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی افیئرز ونگ میں تعینات ہے جو انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں تیکنیکی معاونت کے سوالات کے جواب دیتا ہے۔

 

ربورٹ مصنوعی ذہانت کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہے۔ یہ تکنیکی معاونت سے متعلق سوالات کے جواب درست اور موثر انداز میں دیتا ہے۔  روبوٹ ہستال کے عملے کی شناخت ان کے چہروں کے ذریعے کرنے، ہسپتال اور سینٹر آنے والوں کے ساتھ بات چیت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 

کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ہیلتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی افیئرز کے انچارج ڈاکٹر اسامہ السویلم نے کہا کہ ’جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت کی خدمات میں اضافہ ہوگا اور عملے کو نئے ملازم روبوٹ کی کار کردگی سے اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔‘

 

کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر خصوصی صحت نگہداشت کے شعبے میں دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔حال ہی میں اسے برانڈ فنانس نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں پہلے نمبر پر اور 2023 کے دوران دنیا کے 20 بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button