جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی/ اشرفیہ اپر پرائمری اسکول انگلش میڈیم میں قومی پرچم کشائی

نارائن پیٹ: 15 اگست : (اردو لیکس) مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی/ اشرفیہ اپر پرائمری اسکول انگلش میڈیم کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 75 ویں یوم آزادی تقریب روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی بانی مدرسہ و اسکول نے شرکت کی۔مدرسہ کے احاطہ میں طلباء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے نظر آئے۔ رسم پرچم کشائی صدر مدرس اسکول رمیش نے انجام دی۔ اس موقع پر طلباء نے آزادی کے موقع پر تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس تقریب میں سائی ریڈی سرپنچ’ نائب سرپنچ ویڈاپا’ ایم پی ٹی سی دامودھر ریڈی’ فضل احمد کولمپلی’ ضلع پریشد ہائی اسکول ٹیچر محمد غوث’ کے علاوہ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے اساتذہ حافظ جلال’ حافظ عبدالکریم’ سید یونس قادری ‘ حافظ ارشد’ حافظ عبدالباری’ ودیگر اسکول اسٹاف موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button