جنرل نیوز

دارالعلوم عزیزیہ عزیز نگر دہے گاؤں ضلع عادل آباد میں 75واں جشن یوم آزادی کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام

عادل آباد ۔ ناظم مدرسہ مولانا محمد اکبر الدین حسامی کی نگرانی میں عادل آباد سے دور منڈل بیلا میں واقع مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ دہے گاؤں میں 75 ویں جشن یوم آزادی تقاریب کا بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ طلباء عزیز نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور ایک ریالی کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔ طلباء عزیز کے مختلف ثقافتی پروگرام کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا جس کی مسلم و غیر مسلم افراد نے خوب ستائش کی۔

 

قبل اس کے ناظم مدرسہ مولانا محمد اکبر الدین حسامی نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر تقریب میں شریک رام داس ناکلے زیڈ پی ٹی سی،وٹھل سرپنج،روپ راؤ سابق سرپنج،صدر مدرسہ جناب الطاف احمد،اساتذہ دارالعلوم وطلباء دارالعلوم عزیزیہ کے ساتھ ساتھ عوام وخواص ہندو مسلم کی کثیر تعداد نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بھی پڑھا۔اور ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا۔مدرسہ ھذا کے طلباء کرام نے چشن آزادی کے ترانے گنگنایے اور دلچسپ مختلف انداز میں مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے۔اور قومی پرچم ترنگا کو سلامی بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button