جنرل نیوز

وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے نظام آباد ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام 

ضلع کلکٹر نارائین ریڈی کی صدارت میں (11) رکنی کمیٹی میں مولانا شیخ جابر اشاعتی عائیشہ صدیقہ مرزا قاسم بیگ آغا ایڈوکیٹ شامل

نظام آباد 2 /نومبر ( محمد یوسف الدین خان /اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئےنظام آباد ضلعی سطح پر ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئےاحکامات جاری کئے ۔ مائینا ریٹی ویلفیر ڈیپارنمنٹ سکریٹری ٹو گورنمنٹ مسٹر سید عمر جلیل نے جی اویم یس نمبر 3جاری کردہ مورخہ 19 فبروری 2016ء کے تحت ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کیلئے ضلع کلکٹر کی چیر مین شپ میں (11) رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

جسمیں وقف ایکٹ 1995 ء کے تحت وقف جائیدادوں کے تحفظ اور ناجائز قبضوں کی برخواستگی کیلئے محکمہ ریونیو ۔پولیس اور بلدیہ اتھاریٹی کے ساتھ وقف بورڈ اتھاریٹی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئےکا روائیاں کریں۔ ( 1 1)رکنی نظام آباد ضلع کمیٹی کی معیاد دو سالہ ہوگی اس کمیٹی میں نظام آبادضلع کلکڑ نارائن ریڈی ۔ پولیس کمشنر نا گرا جو – ایڈیشنل کلکٹر ، ضلع ریونیو آفیسر ،آر ڈی او کمشنر بلدیہ ضلع مائناریٹی آفیسر، اسٹنٹ ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار این جی او تنظیم کے تحت بحیثیت ممبران شیخ جابر اشاعتی – خاتون کوٹہ کے تحت سابقہ کونسلرپھولانگ نظام آباد مسرز عائشہ صدیقہ ۔ اور سئنیر مسلم ایڈوکیٹ زمرہ کے تحت مرزا قاسم بیگ المعروف آغا نظام آباد کو شامل کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تین الگ الگ زمرہ کے تحت تین ممبران کی حیثیت سےنظام آباد ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کیلئے نظام آباد ضلع کلکٹر نارائین ریڈی نے دو سال قبل 2020 ء میں تقررات کیلئے خصوصی طور پر انٹرویو لیا تھا ۔ کئی خواہشمندامیدواروں و دعویداروں نے اس انٹرویو میں شرکت کی ۔ بعدازاں ضلع کلکڑ نارائن نے بحیثیت ممبران تین تین الگ الگ زمروں میں شیخ جابر اشاعتی ، عائشہ صدیقہ اور مرزاقاسم بیگ ایڈوکیٹ کا انتخاب کیا ۔ نظام آباد ضلع میں پہلی مرتبہ ضلع پر وقف پروٹیکیش اینڈکو آرڈنیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ نظام آباد اربن یم یل اےبیگا لاگنیش گپتا نے اربن کیمپ آفس میں نو منتخبہ کمیٹی ممبران مسرز عائشہ صدیقہ سابقہ کونسلرپھولانگ اور مرزا قاسم بیگ ایڈوکیٹ کو احکامات حوالے کئے۔

 

اس موقع پر عائیشہ صدیقہ ممبر ضلع وقف پروٹیکشن اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی اور رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آریس نوید اقبال نے یم یل اےگنیش گپتا کو گلارشتہ پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر کارپوریٹرس ایم اے قدوس ،اکبر حسین ، صدر ضلع میناریٹی رائٹس پروٹیکشن فرنٹ خواجہ معین الدین ، ٹی آر ایس قائدین مولانا کریم الدین کمال شیخ صادق , ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس سینٹر اسٹنٹ مرزا عرفان بیگ ، اختر احمد خان ، پی آر ٹی یو قائدین اسرار احمد ، سید عبد الجاوید ،یم اے علیم ، سرینواس ریڈی و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button