جنرل نیوز

نظام آباد میں مجلسی نمائندہ کارپوریٹر محمد عبدالغفور مقیم حلقہ 60 کی مختلف مقامات پر قومی پرچم کشائی

15 اگست 2022 آزادی کے 75 سالہ جشن کے موقعے پر مجلسی نمائندہ کارپوریٹر محمد عبدالغفور مقیم حلقہ 60 نظام آباد نے حلقے کے کئی علاقوں میں پرچم کشائی کی۔ محمدیہ کمیٹی ہال محمدیہ کالونی نظام آباد میں صبح 10:30 بجے پرچم کشائی عمل میں آئی اس موقعے پر حلقہ 60 کی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس کے بعد 11:30 بجے مدرسہ میمونہ نسوان چندرا شیکھر کالونی میں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقعے پر عبدالغفور مقیم نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ مجاہدین آزادی کو یاد کرکے انہیں خراج پیش کیا۔ اس کے علاوہ حلقہ 60 کے مختلف مقامات میں بھی عبدالغفور مقیم نے پرچم کشائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button