اسپشل اسٹوری

سعودی عرب – فلائی ناس نے 2023 میں 11 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی    

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کی فضائی کمپنی “فلائی ناس”نے کہا ہے کہ 2023 میں 11.1 ملین مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرکے ریکارڈ قائم کیا جو 2022 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔ایک میڈیا چینل کے مطابق فلائی ناس کا کہنا ہے سال 2023 میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔

 

ان میں نئے طیاروں کی شمولیت، 57 نئے ائیرپورٹس تک رسائی اور مملکت کے مزید علاقوں کو ان میں شامل کرنا ہے۔فلائی ناس نے 2023 میں 19 نئے طیارے حاصل کئے۔ اس کے بیڑے میں طیاروں کی کل تعداد 64 تک پہنچ گئی۔ ایک سال میں طیاروں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔فلائی ناس کا کہنا ہے کہ 2023 میں نئے سلوگن “ہم مملکت کو دنیا سے جوڑتے ہیں” کے تحت کام کیا

 

جس میں کامیابیاں ملی ہیں۔فلائی ناس نے اپنی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا کہ سب سے اہم مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشن سینٹر کا قیام ہے۔فلائی ناس کے مطابق گزشتہ سال کئی انٹرنیشنل ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

 

ان میں سکائی ٹریکس انٹرنیشنل ایوارڈ اور 2023 میں مشرق وسطی کی سب سے کم لاگت والی ایئرلائن کا اعزاز شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button