تلنگانہ

بلقیس بانو کو مکمل انصاف ملنا چاہئے: تلنگانہ کی سینئر آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال

حیدرآباد_ 18 اگسٹ ( اردولیکس) حکومت کی سینئر آئی اے ایس  عہدیدار سمیتا سبھروال نے کہا ہے کہ بلقیس بانو کے کیس کے بارے خبریں پڑھتے ہوئے میں ایک خاتون اور سیول سرونٹ کی حیثیت سے شک و شبہ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ بلقیس بانو کو بلا خوف و خطر آزادی کے ساتھ جینے کے حق کو نہیں چھینا جاسکتا۔ اس طرح کی حرکتوں کے باوجود ہم اپنے آپ کو آزاد ملک میں قرار دیتے ہیں۔ بلقیس بانو کو‌مکمل انصاف ملنا چاہیے۔ سمیتا سبھروال نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرمین جو جشن آزادی میں معافی کے تحت رہا ہوچکے ہیں جو بلقیس بانو کے 14 ارکان خاندان بشمول 3 سالہ بیٹی کے قتل اور اجتماعی عصمت ریزی کے مجرمین ہیں ان کی رہائی پر ٹیوٹر پر تبصرے میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلقیس بانو کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز بھی پوسٹ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button