تلنگانہ

حیدرآباد کے باغ لنگم پلی میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 2 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے باغ لنگم پلی میں زبردست آگ لگ گئی۔ باغ لنگم پلی میں وی ایس ٹی کے قریب ایک ڈیکوریشن کے گودام میں آگ لگ گئی۔ اس میں شادی کے لیے استعمال ہونے والی سجاوٹ کی چیزیں رکھی ہوئی تھی جس میں بڑی تعداد میں آگ بھڑک رہی ہے۔آتشزدگی میں شادی بیاہ و دیگرتقاریب میں استعمال کیا جانے والا سجاوٹ کا سامان جل گیا۔ پورا علاقہ دھوئیں سے پھیل گیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گودام کے قرب و جوار میں گنجان آبادی کی موجودگی سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ آگ شاک سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے کہا کہ املاک کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button