تلنگانہ

بی جے پی اور ٹی آر ایس میں خفیہ مفاہمت : کانگریس

حیدر آباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی تشہیری کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو گاندھی بھون میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راوٹھا کرے کے علاوہ کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹریز نے شرکت کی۔

 

 

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مانک راوٹھا کرے نے کہا کہ راہول گاندھی کے جلسہ عام کے بعد ریاست کی سیاست تبدیلی واقع ہوئی اور تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔انہوں نے تشہیری کمیٹی میں شامل قائدین پر زور دیا کہ وہ ایک حکمت عملی کے تحت پارٹی کی مہم چلاتے ہوئے کانگریس کی کامیابی کے لئے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان دونوں جماعتوں کے درمیان خفیہ مفاہمت ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین شراب معاملہ سے لے کر کئی دوسرے معاملات میں ملوث ہیں اور ان تمام معاملات کو منظر عام پر لاتے ہوئے اسے عوام میں لے جانے کا پارٹی کے ارکان و قائیدین کو مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button