تلنگانہ

گستا خ رسول ﷺ راجہ سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے فوری معطل کیا جائے ۔سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ محمد واجد حسین کا مطالبہ

حیدرآباد ( پریس نوٹ ).سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ. محمد واجد حسین نے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ مسٹر راجہ سنگھ کو فوری اسمبلی کی رکنیت سے معطل کیا جائے ۔انھونے کہا کہ مسٹر راجہ سنگھ نے جس انداز سے رسول ﷺ کی شان میں گستا خی کی یے وہ ہر مسلمان کیلئے نا قابل برداشت ہے۔جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔اور پولیس کی جانب سے عوامی احتجاج کے بعد راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا اور راجہ سنگھ کی۔ ہمّت دیکھئے کے وہ پولیس کی موجودگی میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ دوسرا پارٹ بھی بولے گاُ اس کے بعد اسے نا مپلی کورٹ میں پیش کیا گیا پھر ٹیکنیکل وجوھات کو بنیاد بتاتے ہوئے رہا کیا گیا ۔

محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر نے شدید مذمت کرتے ھوے کہا کہ راجہ سنگھ کی فوری رہائی سے مسلم اقلیتوں کے جذبات اور بھڑک اٹھے ۔جبکہ راجہ سنگھ پر لگ بھگ 45 سے زاید مذہبی جزبات بھڑکا دینے والے تقاریر ہیں اور مقدمات بھی مختلف پولیس اسٹیشنس میں درج ہیں پھر بھی اسے رہا کیا گیا ۔جبکہ وہ بار بار بول رہا ہے کہ وہ دوسرا پارٹ بھی بولے گا اس سے مزید مسلم طبقے کو ٹھیس پہنچے گی۔اور اس سے حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ریاست کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کی فضاء مکدر ہو سکتی ہے ۔

محمد واجد حسین نے ریاستی ٹی آر یس حکومت کی سرد مہری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خاموشی سے مسلمانوں میں سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے ۔ریاست کے پر امن حالات بگڑنے سے پہلے راجہ سنگھ کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے ۔انہوں نے اسمبلی اسپیکر سے مطالبہ کیا ک حلف نامے کے وقت جو حلف لیا تھا اس کی خلاف ورزی کرنے پر فوری اسمبلی کی رکنیت سے معطل کریں اور الیکشن کمیشن اف انڈیا اور الیکشن کمیشن اف ریاست تلنگانہ سے بھی مطالبہ کیا ک مستقبل میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کیلئے احکامات جاری کریں اس لئے ک بہت سارے crimnal كریمنل مقدمات درج ہیں ۔

محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے مسلم ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا کے وہ اپنی خاموشی کو توڑین اور ذمداری سے وہ اس قانونی کاروائی کیلیے رسول ﷺ کی گستاخی کو روکنے کیلئے اپنے ضمیر کی آواز پر کورٹ میں عرضی داخل کریں تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی گستاخی کرنے نہ پائے

متعلقہ خبریں

Back to top button