جنرل نیوز

بیدر میں ڈاکٹر روشن ضمیر بریم بیدر کی دو کتابوں بشری علمِ تشریح العضاء اور علمِ انسانی عصبی کی تشریحات کی رسمِ اجراء

ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر روشن ضمیر اور ڈاکٹر ماجد داغی و دیگر کی شرکت

ڈاکٹر روشن ضمیر منیار پروفیسر شعب’بشری علمِ تشریح الاعضاء’ گورنمنٹ میڈیکل کالج بیدر کی طبی موضوعات ” بشری علمِ تشریح الاعضاء” اور ” علمِ انسانی عصبی تشریحات” پر لکھی بہ یک وقت دو کتابوں کی رسمِ اجراء شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنش بیدر (کرناٹک)کے آڈیٹوریم میں ڈاکٹر عبدالقدیر سر پرستِ اعلیٰ شاہین گروپ اور دیگر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ تقریبِ رسمِ اجراء میں ڈاکٹر عبدالقدیر اور مصنف ڈاکٹر روشن ضمیر منیار کے علاوہ مہمانان ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ،سینئر صحافی جناب علی بابا، پروفیسر جاوید صدر شعب بیوکیمسٹری،ڈاکٹر قاضی عزیر، ڈاکٹر محمد شمس الدین اسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر واجد،ڈاکٹر فہمی، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر فضل و دیگر ڈاکٹرز آف بریم بیدر نے شرکت کی۔

 

مذکورہ دونوں کتابیں طبی تعلیم کے طلباء کے لئے انتہائی مفید، کارآمد اور معلوماتی نوعیت کی منفرد کتابیں ہیں۔ تقریب رسمِ اجراء کے بعد اس سلسلہ میں ڈاکٹر ماجد داغی نے مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روشن ضمیر منیار کا تعلق علاقہ رائل سیما کی اُس زرخیز سرزمین سے ہے جہاں سے سر مولانا عمر اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالحق کے علاوہ ممتاز مفسرِ قرآن عبداللطیف، افضل العلماء مولانا عبدالوہاب بخاری اور ممتاز مجاہدِ آزادی کے عبدالسلام خان اور کئی نامور انقلابی شخصیات پیدا ہوئیں اور روشن ضمیر میں بھی وہی جوہر پائے جاتے ہیں جس سے شعب تعلیم بالخصوص طبی تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر محمد شمس الدین اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہء بیوکیمسٹری بریم بیدر نے کہا کہ یہ طبی کتابیں یقیناً ایم بی بی ایس کے طالب علموں کے لئے ضرور لکھی گئی ہیں تاہم میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کے نیٹ کے امیدواروں کے لئے بھی انتہائی کارآمد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button