جنرل نیوز

عادل آباد میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام گروپ1 کے امیدواروں میں اردو زبان میں اسٹڈی میٹیریل کی تقسیم ۔ جناب اقبال حسین کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

عادل آباد میں دفتر جماعت اسلامی ہند میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ہیومین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گروپ1 امتحانات لکھنے والے امیدواروں میں اردو زبان میں اسٹڈی میٹیریل تقسیم کیا گیا۔اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی محترم جناب اقبال حسین جنرل سیکریٹری ہیومین ویلفیئر فاؤنڈیشن تلنگانہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ضیاءالحق کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔جبکہ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند عبدالجلیل نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔تقریب کی صدارت ناظم ضلع جماعت اسلامی جناب تنویر احمد نے کی اور مہمان خصوصی اقبال حسین کا استقبال کیا اور انکی خدمات کا جہاں تعارف پیش کیا وہیں تقریب کی غرض و غایت سے واقف کروایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں گروپ 1 کے امیدواروں میں اردو اسٹڈی میٹیریل کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔کلیدی خطاب کے طور پر مہمان جناب اقبال حسین نے کہا کہ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مسابقتی امتحانات کے امیدواروں کو مفت آن لائن کوچنگ بھی دی جارہی ہے۔حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ایسے میں گروپ ون کے مسلمان طلباء کو چاہیے کہ وہ خوب جم کر محنت کریں۔انہوں نے مختلف مثالوں کے ذریعہ امیدواروں کی ہمت افزائی کی۔اور فاؤنڈیشن کی جانب سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button