نیشنل

نر یندر مودی نے دی عیدالضحیٰ کی مبارکباد

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے اپنے مبارکبادی پیغام‌پوسٹ کیا۔

 

وزیر اعظم نے کہا ”عید الاضحیٰ مبارک ہو! دعا ہے کہ یہ خاص موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے۔ سب لوگ خوش اور صحت مند رہیں۔“ اسی دوران نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکر نے عید الضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالضحیٰ قربانی اورہمدردی کےجذبہ کی علامت ہے۔ اس مقدس تہوار پر ہم اتحاد اوربھائی چارے کی قدروں کو یاد رکھیں۔

 

یہ اقدار اس تہوار کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے کی بھی مضبوط بنیاد ہیں۔ یہ عید سب کے لیے مشترکہ خوشی اور یکجہتی کا دن ہے۔دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی اورخوشیاں لائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button