تلنگانہ

کے سی آر کےخلاف ایک بھی کیس درج نہیں _ یہی بی آر ایس اور بی جے پی کی ملی بھگت کا ثبوت: راہل گاندھی

حیدرآباد: کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے بی آر ایس اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ ملوگو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ بی آر ایس تلنگانہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔

 

انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس مل کر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس قائد نے کہا کہ بی آر ایس نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کی طرف سے پیش کیے گئے تمام بلز کی حمایت کی۔ بی آر ایس اور بی جے پی نے کانگریس کو شکست دینے کے لیے آپس میں اتحاد کیا۔ کے سی آر کے خلاف سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی کیسز نہیں ہیں یہی یہ بی آر ایس اور بی جے پی کی ملی بھگت کا ثبوت ہے۔

راہول نے کہا کہ مجھے مرکزی حکومت نے کئی طرح سے ہراساں کیا ہے لیکن کے سی آر کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر آپ بی آر ایس کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ بی جے پی کو ووٹ دینے کے مترادف ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button