جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 7 سالہ لڑکی کا قتل۔ ہاتھ پاوں بندھی نعش واٹر ٹینک سے دستیاب

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ 7 سالہ لڑکی جس کا نام ثمنیہ ہے منگل کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ مادنا پیٹ، چھاؤنی نادِ علی بیگ میں واقع اپنی نانی کے گھر آئی ہوئی تھی اور اسی دن لاپتہ ہو گئی تھی۔

 

 

پولیس کو شکایت موصول ہونے پر منگل کی رات مقدمہ درج کیا گیا اور بچی کی تلاش کے لیے کوششیں شروع کی گئیں۔جب پولیس کی ٹیمیں بچی کو تلاش کر رہی تھیں تو چہارشنبہ کی شام بچی کی نعش گھر کی چھت پر واقع پانی کی ٹنکی میں ملی۔ بچی کے دونوں ہاتھ اور پاوں بندھے ہوئے

 

 

تھے جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی نے اس کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button