انٹر نیشنل

انڈیا میں نئے سعودی سفیر نے اسناد پیش کر دیں

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان کے لئے متعین کئے نئے سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی نے صدر دروپدی مرموکو سفارتی اپنے اسناد پیش کردیئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسناد سفارتکاری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف صدر دروپدی مرمو کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی شامل تھے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی سراہنا کی ہے۔

نئے سعودی سفیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور وسعت کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button