جنرل نیوز

انجمن ترقی اردو شاخ کریم نگر کے زیر اہتمام18 ستمبر کو دسویں جماعت میں کامیاب طلبہ کی تہنیت

انجمن ترقی اردو شاخ کریم نگر کے زیر اہتمام بتاریخ 18/ ستمبر بروز اتوار 11 بجے دن بمقام مسلم شادی خانہ فتح پورہ پر اردو میڈیم دسویں جماعت و انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء کا تہنیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ اردو زبان اول یا دوم رکھتے ہیں ان طلباء کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی 40 کامیاب طلباء کو یاد گار ہدیہ سے نوازا جائے گا اس تقریب کی صدارت جناب سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر کریں گے جبکہ نگران کار عبدالصمد نواب صاحب جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو کریم نگر ہوں گے مہمان خصوصی کے طور پر

پروفیسر عبدالسمیع صدیقی ڈائرکٹر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،ڈاکٹر جرار احمد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مدھو سدھن ڈی ایم ڈبلیو او کریم نگر،عائشہ طلعت اردو آفیسر ضلع کریم نگر شرکت کریں گے جمیع اراکین انجمن ترقی اردو شاخ کریم نگر اردو دوست حضرات سے گزارش و التماس کرتی ہے کہ اس تقریب میں شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button