انٹر نیشنل

سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں ایک پورن اسٹار کے ساتھ اپنے تعلقات کو چھپانے کے لیے رقم ادا کی تھی اور ادائیگیوں کا معاملہ سامنے آنے سے روکنے کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کا بھی  الزام لگایا جا رہا ہے۔نیویارک کی مین ہٹن کی ایک عدالت نے اس معاملے میں گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ الزامات کو برقرار رکھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ امریکی تاریخ میں مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق صدر بن گئے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا تھا کہ انہیں منگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کے خلاف 30 الزامات لگائے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button