ایجوکیشن

کورٹلہ کے اورینٹل اسکول رحیم پورہ میں سی ای ڈی ایم  سنٹر کا افتتاح _ 21 اگست سے کلاسیس کا آغاز

جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں اورینٹل اسکول رحیم پورہ  میں سی ای ڈی ایم  سنٹر کا قیام و افتتاحی تقریب منعقد کی گئی.

 

چند روز قبل ٹیٹ امتحان کا اعلامیہ جاری ہوتے ہی *آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کورٹلہ (AIITA) کے وفد نے منڈل کی سطح پر یم ایل اے کلوا کنٹہ ودیا ساگر راؤ صاحب سے تفصیلی گفتگو کی. اور CEDM سنٹر قائم کرنے کے لئے مطالبہ بھی کیا.

 

بعد ازاں آئیٹا وفد نے ریاستی سطح پر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات CEDM* سے رجوع ہوکر سی ڈی یم انچارج محمد اسرار احمد صاحب سے نمائندگی کی. اور CEDM سنٹر قائم کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا.

 

بالآخر آئیٹا کورٹلہ یونٹ کی انتھک کوششوں سے شہرِ کورٹلہ میں CEDM سنٹر کی منظوری دے دی گئی.اس سنٹر کو حاصل کرنے کے لئے یم ایل اے کلوا کنٹہ ودیا ساگر راؤ صاحب  کا تعاون رہا. اس کے علاوہ  وزیر داخلہ جناب محمود علی صاحب کا بھی بھرپور تعاون رہا. نیز آئی اے یس آفیسر جناب عمر جمیل صاحب سکریٹری اقلیتی فلاح و بہبود تلنگانہ، CEDM ڈایکٹر محمد شفیع اللہ صاحب، CEDM انچارج جناب اسرار صاحب، جناب یقین الدین صاحب (پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج و ریاستی صدر آئیٹا)، جناب عبدالمجیب صاحب و جناب حسین صاحب (ریاستی نائب صدور آئیٹا)، اردو آفیسر عبدالرحمٰن صاحب، اور تمام آئیٹا ذمہ داران کا بھرپور تعاون رہا.

 

آئیٹا کورٹلہ یونٹ و اردو ٹرینڈ ٹیچرس تمام کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں. جنہوں نے شہرِ کورٹلہ میں CEDM سنٹر کے لئے انتھک کوشیش کئیں.:کلاسیس کا آغاز 21 اگست 2023، بروزِ پیر سے ہوگا. لہٰذا ٹیٹ امیدواروں سے درخواست ھیکہ وہ

1) دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو،

2)ٹیٹ آن لائن داخل کئے گئے فارم کی اکنالیجمنٹ کاپی کا زیرکس، 23 اگست 2023 شام 5 بجے سے پہلے اورینٹل اسکول رحیم پورہ کورٹلہ میں جمع کروادیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button