جنرل نیوز

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل و اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیراہتمام 28 ستمبر کو قومی یکجہتی گول میز کانفرنس 

نارائن پیٹ: 24 ستمبر (اردو لیکس) آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل و اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے زیراہتمام 28 ستمبر بروز چہارشنبہ بوقت صبح 11 بجے تا 1 بجے دن بمقام میٹرو فنکشن ہال نارائن پیٹ میں قومی یکجہتی گول میز کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری سوسائٹی’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ نارائن پیٹ نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی نگرانی سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ و انچارچ تلنگانہ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ فرمائیں گے۔ جبکہ صدارت سید نصیرالدین چشتی جانشین و دیوان جی سجادہ نشین بارگاہ خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف و چیرمین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل فرمائیں گے ۔

 

اس کانفرنس میں مہمان خصوصی مولانا وحید پاشاہ قادری نیشنل کوڈینٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل’ مولانا شجاع الدین افتخاری المعروف حقانی پاشاہ جنرل سیکریٹری’ سوامی شانتا ویرا سوامی گرمٹکال’ سدی لنگا مہا سوامی مکتھل’ ڈاویڈ تلوار شمشاآباد’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ ضلع پریشد چیرمین وناجا’ ضلع سپرنٹنڈنٹ وینکٹیش ورلو’ صدرنشین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت’ اماں کولا سرینواس ایم پی پی’ تاج الدین ضلع معاون رکن’ ناگوراو ناموجی بی جے پی ریاستی قائد’ ستی یادو بی جے پی ضلع نائب صدر’ سری ہری کانگریس ضلع صدر’ عبدالقادر منڈاسگھر ضلع صدر مجلس’ محمد تقی چاند ٹاؤن صدر مجلس’ کے علاوہ دیگر مذہبی’ سیاسی وسماجی قائدین شرکت کریں گے۔عوام الناس سے اس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button