تلنگانہ

پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں شرمیلا کو 14 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد _ 25 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کی نامپلی کورٹ نے پولیس پر حملے کے کیس  میں وائی ایس شرمیلا کو 14 دن کی ریمانڈ پر دے دیا۔ پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں ان کے خلاف دفعہ 353، 332 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شرمیلا کو جوبلی ہلز پولیس نے صبح گرفتار کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ایک سب انسپکٹر اور خاتون کانسٹیبل پر حملہ کیا تھا بعد ازاں شرمیلا کو گرفتار کرتے ہوئے انھیں نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں کورٹ نے انھیں 8 مئی تک ریمانڈ پر بھیج دیا۔ شرمیلا کو گاندھی ہاسپٹل میں میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا۔ اس کے بعد رات 11 بجے کے قریب چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔ چنچل گوڑہ جیل کے پاس تلنگانہ وائی ایس آر پارٹی کے چند کارکنوں نے شرمیلا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

 

دوسری جانب شرمیلا کے وکلا نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ اس درخواست پر جلد ہی سماعت ہونے والی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button