تلنگانہ

تلنگانہ ضلع نلگنڈہ میں 5 کروڑ کا گانجہ پولیس نے تلف کردیا

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ضبط شدہ گانجہ کو تلف کردیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ چندنا دپتی نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد سے کام کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کے مقصد سے پولیس ضلع بھر میں گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں اس سلسلے میں 39 مقدمات درج کیے گئے اور 2043 کلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔

 

ایس پی نے انکشاف کیا کہ اس گانجہ کی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق جمعرات کو نارکٹ پلی منڈل گملاباوی پولیس فائرنگ رینج میں ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی نگرانی میں گانجہ آگ لگا کر تلف کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button