جنرل نیوز

نارائن پیٹ حج سوسائٹی کی تشکیل

نارائن پیٹ: 26/ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے قیام اور تشکیل کے لئے ایک اجلاس جناب سید غیاث الدین قادری ، سجادہ نشین، کی نگرانی و سرپرستی میں اردو بھون نارائن پیٹ میں منعقد ہوا ،اس اجلاس میں شرکاء نے نارائن پیٹ کے علیحدہ ضلع بنائے جانے کے بعد یہاں حاجیوں کے لئے علیحدہ کوٹہ مختص کئے جانے کے لئے ایک نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ، اور اس سلسلہ میں مشاورت کے بعد ، حج سوسائٹی تشکیل دی گئی

جس میں بہ اتفاق آراء سوسائٹی کے سرپرست ، جناب سید غیاث الدین قادری ، اعزازی صدر ،جناب الحاج محمد نواز موسی ، اور صدر سوسائٹی کے طور جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ ، نائب صدور کے طور پر جناب الحاج محمد عبدالقوی حسامی ( مکتھل )جناب الحاج سید احمد حسینی کامل جامعہ نظامیہ ، جناب الحاج محمد عبدالرحمن کو منتخب کیا گیا ، جبکہ جنرل سکر یٹری کے طور پر جناب الحاج عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، جوائنٹ سکریٹریز میں جناب الحاج تاج الدین ٹنگلی ، جناب عبدالعظیم مڑکی ،قانونی مشیر کے طور پر جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ کو منتخب کیا گیا ،خازن سوسائٹی جناب الحاج خلیل احمد تاج منتخب ہوئے ،اسکے علاوہ ایک آٹھ رکنی عاملہ بھی تشکیل دی گئی

 

جن میں جناب الحاج اعجاز حسین موظف پوسٹ ماسٹر ،الحاج غلام دستگیر چاند ، الحاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ ،مولانا مفتی شفاعت علی نظامی ،جناب سرفراز انصاری ،جناب محمد تقی خرادی نائب قاضی ،جناب محمود انصاری ،جناب محمد ریاض رنگریز کو منتخب کیا گیا ،اس سوسائٹی کی میعاد دوسال ہوگی ،اجلاس میں طئے کیا گیا کہ اس سال نارائن پیٹ کے لئے علیحدہ حج کوٹہ مقرر کئے جانے کے لئے سوسائٹی کا ایک نمائندہ وفد بہت جلدی صدر حج کمیٹی تلنگانہ جناب الحاج محمد سلیم سے ملاقات کریگا ،

متعلقہ خبریں

Back to top button