جنرل نیوز

ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی مع اہلیہ کینیڈا سے واپسی

حیدرآباد: سیکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی استاد شعبہ اردو آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی مع اہلیہ قاریہ امۃالرشید سعیدہ ارشدی سابقہ ڈین سینٹ اینس کالج مہدی پٹنم اپنے فرزند احمد عبد البصیر فیضان سیکریٹری بزم اردو کینیڈا کی دعوت پر تین مہینہ طویل قیام کے بعد بروز منگل واپس ہوئے۔

 

اپنے قیام کے دوران انہوں نے کئی ادبی مذہبی تہذیبی اور ثقافتی محفلوں میں شرکت کی اور مشاعروں کی صدارت کی ساری دنیا میں اردو زبان کی اہمیت اور مقبولیت کے عنوان سے انٹرویوز اور لیکچرز دیے یونیورسٹی آف کیلگری اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں اردو زبان کی موجودگی کے سلسلےمیں معلومات حاصل کیں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے طلباء نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اردو زبان کو اختیاری زبان کی حیثیت حاصل ہے اور گریجویشن لیول ٹو سے اردو زبان پڑھائی جاتی ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی آف البرٹا اور سیٹ انجینیرنگ یونیورسٹی کیلگری کا بھی دورہ کیا۔

 

شیخ جمال حمود سینیر امام وخطیب جامع مسجد اکرم جمعہ کی دعوت پر قبل نماز جمعہ قرأت کلام اللہ سنانے کا شرف حاصل کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ رحمۃ للعالمین کے بشمول دیگر مواقع پر مسجد رینچ لینڈس مسجد السلام اسلامک کیلگری سینٹر اور ٹورنٹو کی ڈینیسن اور نگیٹ مسجد میں قرأت کلام اللہ کی سعادت حاصل کی مختلف ادبی و مذہبی شخصیات میں اپنی کتابیں سمندر کی گود میں – سیرتِ خلفاء راشدین۔ حیات منشاوی – فن تجوید وقرات اور قراے کرام تقسیم کیں۔

 

ڈاکٹر نصیر منشاوی کی دو کتابوں مولانا شبلی نعمانی کی سوانح نگاریوں میں ادبی و تاریخی بصیرت کو کیلگری جینیسیس کی پبلک لائبریری میں شیلف کی زینت بنایا گیاہے جہاں بین الاقوامی زبانوں کے شیلف میں اردو زبان کی کتابیں بھی موجود ہیں قاری منشاوی نے کینیڈا میں کام کر رہے دیگر اداروں اور ادبی ابجمنوں کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور مغربی دنیا میں در پیش مذہبی و لسانی چیلینجس سے نمٹنے کی تجاویز پیش کیں

 

حیدرآبادی برادری نے قاری نصیرالدین منشاوی اور قاریہ ارشدی کا ہر دو جگہ کیلگری اور ٹورنٹو میں شاندار استقبال کیا بزم خواتین کی محفلوں میں قاریہ ارشدی نے قرأت حمد ونعت کے علاوہ نئ نسل کو در پیش مسا ٔںل کے سلسلے میں ان کی ماووں کو مفید مشورے دئے ہر دو مہمانوں نے حیدرآبادی برادری سے ملنے والی ان بے لوث محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button