جنرل نیوز

دارالعلوم نعمانیہ ویلپورمنڈل کا 25 سالہ کامیاب دستاربندی حفاظ اجلاس

نظام آباد 15/ مارچ (اردو لیکس)مدارس اسلامیہ کی انتھک محنتوں کی قدرکرتے ہوے طلباء علماء وحفاظ سے محبت کرنا حضورعلیہ السلام کا فرمان ہے ان خیالات کا اظہارناظم جلسہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے کرتے ہوے تلقین کی کہ قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط واستوار کرنا موجودہ زمانہ میں ازحد ضروری ہے

 

اس موقع پر حافظ لئیق خان صدرجمعیة نے کہا کہ مدارس میں اپنا مال واولاد کا لگانا سعادت مندی ہے اس لےء آپ عطیات کے ذریعہ بھی مدارس کا تعاون کریں چونکہ وہ اچھا مال ہوتا ہے اسی طرح خاندان کے ذہین وفطین بچوں کو مدارس میں داخلہ دلوائیں تاکہ بعد میں امت کی راہ نمای بھی یہی قابل علماء کرسکیں مولانابشیر احمد اشرف حسامی نے اکابرین واسلاف کے واقعات سناتے ہوے بتایا کہ عظمے قرآن اپنے دلوں میں ہیداکریں چونکہ قرآن اللہ کا کلام اورکتاب ہے اس کلام کو پڑھنے پڑھانے والوں کی ناقدری سے بچو ورنہ ہلاکت وبربادی کا منہ دیکھنا پڑے گا مفتی سعید اکبر امام وخطیب جامع مسجد نے عوام الناس کو خطاب کرتے ہوے اس بات کی ترغیب دی کہ وہ قرآن مجید کی نسبت سے منعقد ہونے والے ہر جلسہ اورمحفل میں ادب واحترام سے بیٹھیں اورتوجہ الی اللہ کراتے ہوے کہا کہ یہ قرآن ہدایت کا ایک عظیم نور ہے جس سے اپنے تو اپنے دیگر مذاہب والے لوگ بھی استفادہ اوربرکت حاصل کرتے ہیں

 

اس موقع پرناظم مدرسہ مولاناصابر مفتاحی نے بتایا کہ گذشتہ پچیس سال سے یہ مدرسہ ایک وادی غیر ذی ذرع یعنی جنگل اور انتہای قلیل آبادی والے علاقہ ویلپورمنڈل میں بے مثال قربانیوں سے چلایا جارہاہے اس پوری مدت میں ادارہ نعمانیہ سے ساٹھ طلباء نےتکمیل حفظ کیا جو آج آپ کے سامنے دستارفضیلت باندھے بیٹھے ہیں مہمان خصوصی مولانامحمد ارشاد صاحب عقابی نقشبندی نے اپنے تفصیلی خطاب میں مدرسہ اورطلباء سب کو مبارکباددیتے ہوے کہا کہ مدارس جس حال میں بھی ہوں ان کی قدرکرنا امت مسلمہ کے ایک ایک فرد کی ذمہ داری ہے ایک طالب علم پر ماہانہ ہزاروں روپیہ مدرسہ خرچ کرتا ہے مقامی ہر فردکو آگے آکر ایک ایک طالب علم کے حافظ بنانے کی کفالت کرنا چاہیے تاکہ یہ حافظ قرآن ہمارے لےء شفاعت کا ذریعہ اورسبب بنے

اخیر میں صدر اجلاس مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیة علماء نے مدارس کء حوالہ سے اپنی قیمتی بتاکر دعاء فرمای اجلاس ہذا میں مولاناعبدالقیوم نوری مولاناعظیم الدین مولاناجمیل کے علاوہ دیگر مقامی وبیرونی علماء حفاظ اور کثیر تعداد میں مرد وخواتین شریک رہے بحیثیت مہمان مولاناقاری محمد عبداللہ قاسمی نے اپنے مخصوص انداز میں قرآن مجید کی تلاوت فرمای احمد حسین ساگر نے نعت نبی پیش کی تقریبا رات ایک بجے اجلاس کا۔اختتام عمل میں آیاتمام ابناے قدیم طلباء نے اپنے اساتذہ مولاناصابر مفتاحی اورحافظ اشرف علی نعمانی کا شکریہ اداکرتے ہوے شال پوشی کے ذریعہ تہنیت بھی پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button