جنرل نیوز

آہ۔۔۔۔۔۔۔مولانارحیم الدین انصاری نہیں رہے _ ایک اور وضعدار شخصیت کا سانحہ ارتحال

تعزیتی تحریر

عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع نظام آباد

9505057866

موت تو بہرحال ہرفردبشر کو یقینی طورپر آنی ہے جوبھی اس دنیاے آب وگل میں آیا ہے اسے ایک دن سب کچھ چھوڑ کر جانا ہے

کوی جلدی تو کوی دیر سے بہرحال تقدیر الہی غالب آکر رہے گی بندہ خواہ لاکھ جتن کرلے ہزاروں تدبیریں اختیارکرلے فیصلہ خداوندی سے آگے نہیں جاسکتا ہے

جناب مولانارحیم الدین انصاری بھی اب جواررحمت میں پہونچ گےء اللہ پاک مغفرت کامعاملہ فرماے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرماے راقم آثم اپنی طرف سے اورجمعیة علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہے

گرچیکہ رحیم الدین انصاری صاحب سے میراکسی بھی طرح کا کوی خاص یا عام تعلق نہیں تھا نہ ہی میں نے قریب سے آپ کو دیکھا ہے مگر

عموما شہر حیدرآباد اورنظام آباد کے حوالہ سے جب بھی کوی قومی اورملی مسائل درپیش ہوتے اورکل جماعتی مذہبی شخصیات کی جانب سے متحدہ آوازاٹھتی تو جہاں دیگر مسالک کی عظیم شخصیات کا چہرہ سامنے آتا تو لازما مولانا رحیم الدین انصاری رح کی وضعدار وممتاز شخصیت بھی پیش پیش رہتی

ایک سے زائد بار مختلف عنوان سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کے بعد یہ بات پایہ ثبوت کو پہونچی کہ آپ گوناگوں خوبیوں کے مالک قومی وملی مسائل سے واقف کار ایک بارعب ووجیہ چہرہ مہرہ کے مالک تھے آپ جہاں آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ لکھنو کے ممبر تھے وہیں دارالعلوم ندوة العلماء کے رکن شوری تھے دارالعوم حیدرآباد کے روح رواں مہتمم اعلی کی حیثیت سے آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا اورطویل عرصہ اس کی تعمیر وترقی میں گذارا اب پر شکوہ عمارت بھی سوگوار نظر آتی ہے سیاسی میدان میں بھی آپ نے خوب اچھا نام کمایا اور ملت اسلامیہ کے لےء کام کیا اردواکیڈمی تلنگانہ کے چیرمئین کی حیثیت سے بھی آپ ایک عہدہ پر فائزرہے اوراپنی خدمات کو جاری رکھا بہرحال

بیک وقت کئ ایک تنظیموں اور سوسائٹی کے آپ ذمہ دار ورکن رہے ہیں جس سے خود اس بات کا اندازہ لگالیا جاسکتا ہیکہ آپ کو اللہ تعالی نے کن صلاحیتوں سے نوازا تھا

یقینا آپ کی رحلت سے جہاں دیگر تنظیموں میں ایک خلاء واقع ہوگا وہیں دارالعلوم حیدرآباد کا گلشن علم وعرفاں اس کے درودیوارطویل المدت محنت ومجاہدے کرنے والے اپنے اس ہونہار مالی کو بھلا نہ پائیں گے

اللہ پاک غریق رحمت فرماے

آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button