تلنگانہ

ہرن کے گوشت کے نام پر کتے کے گوشت کی فروخت ۔ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

File photo

حیدرآباد: دھوکہ باز نت نئے طریقوں سے لوگوں کودھوکہ دے رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ریاست تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ کتے کو مار کر اسے ہرن کا گوشت بتا کر فروخت کیا گیا۔ لکشمن چندا گاؤں میں دو نوجوانوں نے پالتو کتے کی چوری کرلی۔

 

 

 

انھوں نے اسے کاٹ کر اس کتے کے گوشت کو ہرن کا گوشت بتا‌ کر بیچ دیا۔ کتے کی چوری کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گئی۔ پولیس نے تفتیش کی تو اصل حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے کتے کو چرانے والے افراد سرینواس اور ورون سے پوچھ تاچھ کی۔ ملزمین نے اعتراف کیا کہ انھوں نے ہرن کے گوشت کے نام پر کتے کا گوشت فروخت کیا ہے۔ ان کے پاس سے ہرن کا سمجھ کر کتے کا گوشت کتے کا گوشت خریدنے والے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button