جنرل نیوز

ضلع نظام آباد میں چوتھے سہ ماہی سدرم کیمپ کا اعلان

نظام آباد :30/ ستمبر (اُردو لیکس) ضلع نظام آباد میں چوتھے سوہ ماہی سدرم کیمپ کیلئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی اے چندر نائیک نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ماہ اکتوبر میں 12 اور 19/ اکتوبر کو جبکہ ماہ نومبر 2,19,23 اس طرح ماہ ڈسمبر 7,14,21 تاریخ کو سدرم کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ ضلع کے جسمانی معذورین افراد سدرم کیمپ میں شرکت کیلئے یکم / اکتوبر سے می سیوا کے ذریعہ سلاڈ بکنگ کرائیں اور اس کی رسید کے ساتھ متعلقہ رپورٹس کے ساتھ نظام آباد جنرل ہاسپٹل سے رجوع ہوں اس لئے کہ تمام سرٹیفکیٹ کی معیاد مکمل ہوچکی ہے اور وہ اپنے سرٹیفکیٹ کی تجدید کروانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button