نیشنل

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پارٹی سے معطل _ مایاوتی کی کارروائی کے خلاف دانش علی نے دیا یہ بڑا بیان

لکھنو _9 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) بہوجن سماج پارٹی نے پارٹی کے مسلم رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کردیا ہے اترپردیش کے امروہہ لوک سبھا سے بی ایس پی کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارٹی کی جانب سے انھیں معطل کردینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری محنت اور لگن سے بہوجن سماج پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ بی ایس پی سے نکالے جانے کے بعد دانش علی نے آج کہا کہ میں بہن مایاوتی جی کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ انہوں نے مجھے بی ایس پی کا ٹکٹ دے کر لوک سبھا کا رکن بننے میں مدد کی۔ بہن نے مجھے بی ایس پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بھی بنایا۔ میں نے ہمیشہ ان کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل کی۔ ان کا آج کا فیصلہ افسوسناک ہے

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوری محنت اور لگن کے ساتھ بی ایس پی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے اور کبھی کوئی پارٹی مخالف کام نہیں کیا ہے۔ میرے حلقہ امروہہ کے عوام اس کے گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ میں نے چند سرمایہ داروں کی طرف سے سرکاری املاک کی لوٹ کے خلاف بھی آواز اٹھائی ہے اوراٹھاتا رہوں گا۔

 

کیونکہ یہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ اگر ایسا کرنا جرم ہے تو میں نے یہ جرم کیا ہے اور میں اس کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔ میں امروہہ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ہمیشہ آپ کی خدمت میں حاضر رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button