جنرل نیوز

پداپلی کے محکمہ صحت و طب میں مخلوعہ جائیدادوں پر 11 اکٹوبر کو کنٹریکٹ طرز پر بھرتی

پداپلی, 08/اکٹوبر/2022(محمد استقام الدین)ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب و صحت,پداپلی ڈاکٹر پرمود کمار نے آج اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پداپلی ضلع میں مخلوعہ NHM, UPHC میڈیکل آفیسر (M.B.B.S)(4) عہدوں پر , PHC میڈیکل آفیسر (M.B.B.S) (01) عہدوں پر کنٹراکٹ طرز پر بھرتی کے لئے بتاریخ 11/اکٹوبر/2022, بمقام ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں انٹرویو منعقد کیا جارہا ہے. لہذا اہل خواہشمند امیدوار اس واک اِن انٹرویو کے لئے صبح 10.30 بجے تعلیمی قابلیتی اسنادات, ذات, اسٹڈی سرٹیفکٹس (پہلی تا ساتویں جماعت) اور متعلقہ اصلی اسنادات کے ساتھ حاضر رہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button