جنرل نیوز

ٹیچر MLC حلقہ اساتذہ حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر انتخابات ۔ آئیٹا کی اساتذہ سے اپیل

میدک 9اکتوبر(اردو لیکس نیوز)ابو فیضان میدک)ٹیچر MLC حلقہ اساتذہ حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر انتخابات ۔ آئیٹا کی اساتذہ سے اپیل،

آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین نے حیدرآباد ، میڈچل ملکاجگری، رنگاریڈی ، وقار آباد ، محبوبنگر، ونپرتی، جوگو لامبا گدوال، نارائین پیٹ، ‌ناگرکرنول اضلاع کے اساتذہ جو گذشتہ چھ ( 6) سالوں میں 3 سال سے زیادہ ہائی اسکول وغیرہ ( اسکی تفصیلات الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر موجود ہے) پر اپنی خدمات یکم نومبر 2022 سے پہلے مکمل کر چکے ہوں سے گذارش کی ہیکہ وہ آنے والے MLC انتخابات 2023 میں ووٹر کی حثیت سے اپنا نام درج کروالیں ۔ اسکے لیے اساتذہ فارم نمبر 19 کی خانہ پری کریں ، اسکو ان لائن بھی داخل کرسکتے ہیں، اسکے لیے اسکول کا صداقت نامہ آپلوڈ کرنا ہوگا ۔ آئیٹا صدر نے ان اضلاع کے صدور سے گذارش کی کہ وہ اساتذہ کو فارم داخل کرنے میں مدد کرے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2022 ہے۔ اساتذہ کے انفرادی فارم ہی قبول کیۓ جائینگے ۔ اجتماعی یا کسی بھی تنظیم کے ذریعے فارم داخل نہ کریں۔ فارم اور دیگر تفصیلات آئیٹا کے ویب سائٹ www.aiitats.com پر بھی موجود ہیں .

متعلقہ خبریں

Back to top button