تلنگانہ

کانگریس اقتدار میں آنے پر 500 روپے میں گیاس سلنڈر ، مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد: ریونت ریڈی

حیدرآباد _ 15 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے پر ایک سال کے اندر 2 لاکھ سرکاری ملازمتوں پر تقررات کئے جائیں گے اور پکوان گیس سلنڈر صرف 500 روپے میں دیا جائے گا۔

 

گاندھی بھون میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے مقصد کو چندرشیکھرراو حکومت نے فوت کرکے رکھ دیا ہے چندرشیکھرراو کے خاندان نے ایک لاکھ کروڑ روپے بدعنوانی سے کمائی ہے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ چند مہینوں میں کانگریس کی حکومت اقتدار میں آنے والی ہے کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے دو لاکھ روپے قرض معاف کئے جائیں گے اور ہر خاندان کو مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button