مبارکباد

کانگریس کے قومی صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر ایم ملیکارجن کھرگے کو ڈاکٹر ماجد داغی کی مبارک باد 

گلبرگہ 20/. ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ نے ڈاکٹر ایم ملیکارجن کھرگے کی کانگریس آئی کے قومی صدر منتخب ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی تاریخی واقعہ ہے کہ آج کانگریس نے 24 سالوں میں اپنا پہلا غیر گاندھی صدر منتخب کیا ہے۔ ڈاکٹر ماپنا ملکارجن کھرگے اپنے حریف ششی تھرور کو شکست دے کر تاریخی انتخابات میں فاتح کے طور پر ابھرے ہیں۔

 

انہوں نے ماضی میں 12 انتخابات (اسمبلی اور لوک سبھا دونوں) میں حصہ لیا ہے اور انہیں 2019 میں صرف ایک بار شکست ہوئی ہے۔ دراصل، انہوں نے 2004 میں کرناٹک اسمبلی کے لئے لگاتار آٹھویں بار منتخب ہونے کے بعد ایک طرح کی تاریخ رقم کی تھی۔

 

 

ڈاکٹر ایم ملیکارجن کھرگے نے ایک اور سنگ میل قائم کیا جب وہ چتاپور سے مسلسل نویں بار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر ایم ملکارجن کھرگے ریلوے، لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر بھی رہے ۔ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے رکن اور گلبرگہ کے رکن پارلیمنٹ بھی تھے، وہ کرناٹک کے ایک سینئر سیاست دان ہیں اور کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تھے اور اسی طرح راجیہ سبھا کے رکن اور یہاں بھی حزب اختلاف کے رہنما رہے.

 

کانگریس پارٹی کے قومی صدر کی حیثیت سے ان کی تاریخی کامیابی ریاست کرناٹک بالخصوص کلیان کرناٹک اور گلبرگہ کے عوام کے لئے قابلِ فخر ہے. ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں اور ان کے پریوار اور پارٹی کے مرکزی، ریاستی اور علاقائی عہدیدارن و اراکین اور کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button