جنرل نیوز

نرمل میں منعقدہ نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کرتے ہوے کامیاب بنانے کی اپیل _ صحافیوں کی تہنیت قابل تقلید عمل

حافظ عبدالمجید مظہری ومولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ 22/اکٹوبر کو حراء ماڈل اسکول سرزمین نرمل پر منعقد ہونے والے کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کو یقینی بنائیں واضح رہیکہ سال حال مفتی الیاس احمد حامد قاسمی نے اپنے جملہ اراکین جمعیة کے ہمراہ انہی کی معاونت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف جلسے منعقدکرکے تاریخ رقم کردی الحمد للہ اس کی برکت سے گاؤں گاؤں قریہ قریہ علماء کرام پہونچ کر عوام وخواص کو نبی کی سیرت کے مختلف گوشوں سے واقف کرایا جس کے دوررس اثرات ونتائج مرتب ہوے نیز مرکزی جلسہ کے طور پر ریاست کے موقر وسنجیدہ جید عالم دین مولاناسید احمد ومیض ندوی کو مدعو کرتے محفل حمد ونعت اورمدح صحابہ منعقد کرنے جارہے ہیں

 

اس پروگرام کو دوردور تک پہونچانے کے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استفادہ کی غرض سے مختلف اعتبار سے محنت کررہے ہیں دعاء ہیکہ باری تعالی اس محنتوں کو قبول فرماے اور تادیر اس کے اثرات کو باقی رکھے نیز صحافی حضرات نے ان ہروگراموں کو شائع کرکے اس سے استفادہ کو مزید سہل بنادیا جس میں سوشل میڈیا الکٹرانک وپرنٹ میڈیا کابھی کافی کردار رہا ہے مفتی صاحب نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوے صحافیوں کی تہنیتی تقریب کرکے ان کی خدمات کو سراہا

 

تمام ہی مسلمانوں سے اپیل ہیکہ اس نعتیہ محفل اورجلسہ عظمت مصطفیﷺ میں جوق درجوق شریک ہوکر استفادہ کریں جس میں عالمی شہرت یافتہ خوش گلو ومترنم شعراء کرام تشریف لاکر اپنا کلام پیش کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button