تلنگانہ

حیدرآباد میں شدید بارش _ موسی رام باغ بریج کو بند کردیا گیا

حیدرآباد _ شہرحیدرآباد میں آج سہ پہردھواں دھاربارش ہوئی ۔ بارش کی وجہہ سے کئی مقامات پرسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے موسی رام باغ کے بریج کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے جس کے پیش نظر ملک پیٹ اور ایل بی نگر کی طرف سے عنبرپیٹ جانے والی ٹریفک کے رخ کو موڑ کر بریج کو بند کردیا گیا۔

 

بعض مقامات پربارش رک گئی لیکن بعض علاقوں میں آخری اطلاعات ملنے تک بھی بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیش نظربعض اضلاع کیلئے ایلو اورآرینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button