جنرل نیوز

پداپلی میں سیرت النبی ﷺ تحریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی و اسلامک شرعی کونسل ویلفیر سوسائٹی پداپلی کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ کریسنٹ پبلک اسکول محلہ فاران قدرت نگر پر منعقد ہوا ہے تفصیلات کے مطابق اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی استقام الدین صاحب صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد حضورﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو گھر گھر عام کرنا ہےاس تحریری مقابلہ میں تینوں زبان اردو انگریزی تلگو میں پداپلی اطراف و اکناف کے مختلف اسکوس و کالیجس کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہیں۔اس موقعہ تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے ذمہ داران محمد محسن شریف,جعفر، انیسہ بیگم, فاہرہ بیگم, حفصہ مہویش, یاسمین سلطانہ, عائشہ آفرین ،دلشاد بیگم و دیگر نے شرکت کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button