جنرل نیوز

عادل آباد میں آر ایس ایس اور مرکزی حکومت کے خلاف بہوجن کرانتی مورچہ کا احتجاج

عادل آباد ۔ آر ایس ایس اور مرکزی حکومت کے خلاف عادل آباد میں "بہوجن کرانتی مورچہ” کے بیانرتلے مختلف پروگراموں کو قطعیت دی گئی ہے۔اسی کے ایک حصہ کے طور پر منگل کے روز ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر بہوجن کرانتی مورچہ عادل آباد کے قائدین گنیش میکانے،مدھو،بوالکر،کانتا راؤ،اظہر الدین و دیگر قائدین نے آر ایس ایس اور زعفرانی پارٹی کے خلاف جم کر نعرے لگائے اور نچلے طبقوں اور اقلیتوں کے خلاف اپنائی جارہی پالسیوں کا ذکر کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر مختلف الزامات عائد کیے اور کہاکہ آر ایس ایس بی سی طبقات کے لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

 

وہیں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے میں روز افزوں کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو آر ایس ایس اور زعفرانی پارٹی کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔بہوجن کرانتی مورچہ کے صدر گنیش میکانے نے مزید کہا کہ اس وقت ملک سے ای وی ایم کو ہٹانے کی اشد ضرورت ہے۔مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم و ستم کیا جارہا ہے اسے بل کل بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔زعفرانی پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام مذاہیب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے۔ورنہ مرکزی حکومت کے خلاف ملک گیر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے آر ایس ایس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس بدھ مذہب کے لوگوں کے ساتھ بھی ناانصافی کرتے ہوئے بدھ مذہب کے مذہبی مقامات پر قبضہ کررہی ہے جو ناقابل برداشت ہے آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنی اوچھی سیاست سے باز آنا چاہیے۔انہوں نے بلقیس بانو کے ساتھ بھی انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔مرکزی حکومت کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں کے خلاف بہو جن کرانتی مورچہ کے کوآرڈینیٹر گنیش میکانے کی قیادت میں ضلع ہیڈکوارٹر میں کلکٹریٹ کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا

 

۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 31 کو شہر مستقر میں مرکز کے رویہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور 6/نومبر کو مختلف طبقات کے افراد کے ہمراہ "جیل بھرو”پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے۔اس پروگرام میں مختلف برادریوں کے قائدین سالک راؤ،شوبھا،اتم کامبلے، رنکشن،بیبی کھاننڈے،گنگارام بورے و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button