تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کریم نگر کے زیر اہتمام مفت ڈینٹل میڈیکل کیمپ

کریم نگر 30/ اکٹوبر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر و ایلائیٹ ڈینٹل کیئر کریم نگر کے اشتراک سے صدر TUWJF ایم اے اسعد جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود کی نگرانی میں نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر پر مفت ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹر ساجدہ آفرین بی ڈی ایس ایف سی ای ایف سی جی اور ان کی ٹیم نے طبی خدمات انجام دی زائد از 160 مر یضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں درکار دوائیں بھی مفت دی گئی

 

اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع، کارپوریٹر غوثیہ بیگم اور معاون کارپوریٹر اظہر الدین دبیر ،اور موظف ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر محمد علیم الدین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اس مفت ڈینٹل میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فیڈریشن کے تمام ذمداران کی ستائش کرتےہوئےمبارکبا د پیش کی ۔ جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے قیام کا مقصد اردو صحافیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود اور مفت طبی کیمپس وغیرہ جیسے پروگرامس منعقد کرنا ہے ۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر ساجدہ آفرین نے دانتوں کے مختلف امراض اس کی حفاظت اور علاج کے متعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جرنلسٹس فیڈریشن کے نائب صدور صادق علی احمد ، سعادت علی صدیقی ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر الدین ، ایڈوائزر محسن محی الدین ، خازن شیخ عمران کے علاوہ ارکان عاملہ مجاہد خان، ظہیر احمد خان موجود تھے ، سید صادق ، سید جاوید ، سید جواد ،اور سید طارق نے کیمپ کے انتظامات میں حصہ لیا۔ صدر ایم اے اسعد نے تمام مہمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button