ایجوکیشن

میوا نرمل کی نمائندگی کا اثر اسباق واری منصوبہ سبق کی فراہمی کا آغاز  _ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سے منصوبہ سبق ماڈیولز کی شکل میں فراہم کرنے کا مطالبہ 

میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی، نرمل نے اردو میڈیم ٹیچرس کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن محترمہ واکاٹی کارونا( آئی اے ایس) اور ڈائریکٹر ایس سی آر ٹی محترمہ رادھا ریڈی سے اردو میڈیم کے ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ کے ماڈیولز اور اسباق واری منصوبہ سبق ماڈیولز کی شکل میں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،جس پر اعلی عہدیداروں نے ماڈیولز کی فراہمی کو یقینی بنایا اور آج سے اسباق واری منصوبہ سبق کی سافٹ کاپیوں کی فراہمی کا آغاز کیا۔ میوا نرمل کے صدر شیخ شبیر علی نے اعلی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسباق واری منصوبہ سبق ماڈیولز کی شکل میں فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ انھوں نے واضح کیاکہ اسباق واری منصوبہ سبق کے کتابچہ کی شکل میں عدم فراہمی کی وجہ سے اساتذہ پر بھاری مالی بوجھ عائد ہوگا۔ میوا،نرمل کے عہدیداران مسیح الدین ، محمد مقصود احمد ، سراج الدین ، سید سرفراز، سید مظہر حسین، زیڈ ایچ۔مسعود، امین الدین، شکیل احمد صدیقی، سید عارف ،شیخ ذاکر، شیخ فاضل، ساجد معراج اور دیگر نے اعلی عہدیداروں سے اردو میڈیم کے اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کا آغاز کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اساتذہ پر عائد مالی بوجھ کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button