اسپشل اسٹوری

مسجد نبوی کی دیوہیکل چھتریاں۔ تعمیر کے درجہ سے تکمیل کی چوکھٹ تک

تحریر و تصاویر ۔ کے این واصف

زائرین روضہ اقدس کے آرام و سہولت کے لئے انتظامیہ نے مسجد کے اندرونی و بیرونی صحنوں میں دیوہیکل چھتریاں نصب کی ہوئی ہیں جو دھوپ کے اوقات میں زائرین کے لئے سہولت بخش ہوتی ہیں۔ زیر نظر تصاویر جو مختلف ادوار میں لی گئی ہیں ان کی تاریخ بیان کررہی ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے ان چھتریوں سے متعلق تفصیلات بھی پیش ہیں۔

مسجد کے صحنوں میں نصب دیوہیکل چھتریاں اپنے ڈیزائن، افادیت اور پرکشش ہونے کے باعث زائرین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ زائرین مسجد کے وسیع و عریض صحنوں میں گھنٹوں ان چھتریوں کے سائے میں بیٹھے رہتے ہیں جہاں وہ عبادت بھی کرتے ہیں اور مدینہ منورہ میں اپنے قیام کو یادگار بنانے کے لیے دیوہیکل چھتریوں کے کھلنے اور بند ہونے کی تصاویر اور وڈیوز بھی بناتے ہیں۔

 

 

مسجد نبوی کے صحنوں میں زائرین کو سایہ فراہم کرنے کے لیے 250 دیوہیکل چھتریاں نصب کی ہوئی ہیں۔ یہ مسجد نبوی کے صحنوں کے چاروں جانب لگائی گئی ہیں۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں نصب ہر چھتری دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک حصہ زیریں اور دوسرا بالائی ہے۔ چھتری بند کرنے پردونوں حصے برابر ہو جاتے ہیں۔

ایک چھتری کا گھیرا 25.5×25.5 میٹر، اونچائی 22 میٹر جبکہ وزن تقریبا 40 ٹن ہے۔ سورج نکلنے پر چھتریاں خودکار سسٹم کے تحت کھلتی ہیں اور غروب ہونے پر بند ہو جاتی ہیں۔ان دیو ہیکل چھتریوں کے ڈیزائن میں سونے کے پانی والا پیتل شامل کیا گیا ہے۔

چھتریوں کے نیچے 436 فوار والے پنکھے بھی نصب ہیں۔ یہ پنکھے درجہ حرارت کم کرنے اور موسم خوشگوار بنانے میں معاون بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی کی چھتریوں میں ایک ہزار سے زیادہ قمقمے لگائے گئے ہیں۔ ایک چھتری کے نیچے 900 سےزیادہ زائرین بیٹھ سکتے اور عبادت کرسکتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button