تلنگانہ

سائرن بجانے والی گاڑی وزیر داخلہ کی اہلیہ کی نہیں ہے _ حیدرآباد ٹریفک پولیس کا بیان

حیدرآباد _ 25 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کل جس گاڑی کے ہارن بجانے پر اسے تلنگانہ کے وزیر داخلہ کی اہلیہ کی گاڑی قرار دیتے ہوئے ٹیوٹر پر بعض صارفین نے پولیس سے شکایت کی تھی دراصل وہ گاڑی نہ ہی وزیر داخلہ محمد محمود علی کی ہے اور نا ان کی اہلیہ یا دیگر رشتہ داروں کی ہے۔ٹریفک پولیس نے ٹیوٹر صارفین سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے غلط ٹویٹ دوسروں کو نہ بھیجیں ورنہ ایسے ٹیوٹر صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل کرشنا مورتی نامی ایک صحافی نے ٹیوٹر پر اس سلسلے میں غلط پوسٹ کیا تھا جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تحقیق کی اور واضح کیا کہ یہ اطلاع غلط ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button