انٹر نیشنل

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ ہندوستان نے مسترد کردی۔اسے تعصب پر مبنی اور غلط قرار دیا

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مذہبی آزادی سے متعلق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کے خیالات کو آج مسترد کردیا۔ نئی دلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے رپورٹ میں پیش کئے گئے خیالات کو تعصب پر مبنی اور غلط قرار دیا۔

باگچی نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے دوسو سے زیادہ افراد کو بچایا ہے جو میانمار میں نوکری کے فرضی ریکٹ میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 200 لوگوں میں سے 153 افراد کو پہلے ہی ہندوستان لایا جاچکا ہے جبکہ باقی 50 افراد واپسی کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 108 سے زیادہ افراد کو کمبوڈیا سے بھارت لایاگیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button