نیشنل

نیٹ یو جی امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی _ 6 ستمبر ( اردولیکس) ملک بھر   میں انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لیے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (NEET) UG 2022 کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق چہارشنبہ 7 ستمبر کو 12 بجے دن  جاری کئے جائیں گے۔

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 17 جولائی کو ہندوستان سے باہر کے 14 شہروں کے علاوہ ملک بھر کے 497 شہروں میں واقع 3,570 مختلف مراکز پر 18,72,343 امیدواروں کے لیے داخلہ ٹیسٹ لیا تھا۔ یہ امتحان پہلی بار ابوظہبی میں بھی ہوا تھا۔ ، بنکاک، کولمبو، دوحہ، کھٹمنڈو، کوالالمپور، لاگوس، مناما، مسقط، ریاض، شارجہ، سنگاپور کے ساتھ ساتھ دبئی اور کویت سٹی میں بھی نیٹ امتحان منعقد ہوا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button