تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی اجلاس کا آج آخری دن۔ چیف منسٹر کی جانب سے اہم اعلانات کی توقع

حیدرآباد: تلنگانہ قانون سازاسمبلی کا اجلاس آج ختم ہوگا۔ اجلاس کے چوتھے اورآخری دن یعنی آج دونوں ایوانوں میں ریاست تلنگانہ کی طرف سے حاصل کی گئی پیش رفت پرمختصر مباحث ہوں گے۔

 

 

 

چیف منسٹر کے سی آر اس پر کلیدی تقریر کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ گزشتہ 9 سال کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں کا تفصیلی طورپرذکر کریں گے اورکئی اہم اعلانات کی بھی توقع ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ عنقریب منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظریہ اجلاس آخری سیشن بھی ہوسکتا ہے۔

 

 

 

اس تناظر میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں وقفہ سوالات منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے اغاز کے پہلے دن بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھاجس میں مانسون سیشن کی کاروائی تین دن تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا آج آخری دن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button