جنرل نیوز

اشفاق احمد چئیرمین عایئشہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن نظام آباد کی دختر کی شادی خانہ آبادی

نظام آباد 29/ نومبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا/اردو لیکس)جناب اشفاق احمد چیرمین عائیشہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن نظام آباد کی دختر سمیہ فاطمہ (ایم اے لٹریچر) کا عقد مسعود محمد سالار (ایم بی اے) حال مقیم متحدہ عرب امارات فرزند محمد خواجہ معین الدین مالک کلاسک ریسٹورنٹ میڑچل کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد صدیقی مراد نگر حیدرآباد میں بحسن خوبی انجام پایا.

قاضی سراج الدین نے محفل عقد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں نکاح کی محافل منعقد کرنا سنت طریقہ ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے ایک سنت کی تکمیل ہورہی ہے تاہم دوسری جانب نکاح مسجد میں انجام دے جانے کے جو غیر شرعی خرافات کئے جارہے ہیں اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کرتے ہوئے اس سے حتی الامکان اجتناب کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مساجد میں نکاح کے بعد نوشہ رات دیر گئے تک فنکشن ہال نہیں پہنچ رہے ہیں جسکی وجہ سے میزبان و مہمانوں کو تکالیف سے دوچار ہونا پڑا رہا جو کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے.

انہوں عامتہ المسلمین سے خواہش کی وہ تمام غیر شرعی امور سے محفوظ رہے انہوں نے عاقدین کے لئے دعا فرمائی عقد کا استقبالیہ طعام ایس ڈی آر پریل بیالیس پلیر نمبر 176/175 عطا پور حیدرآباد پر دیا گیا جس میں علماء کرام، سیاسی ،سماجی قائدین جن میں قابل ذکر مولانا حافظ اسماعیل عارفی صدر ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی محمد عبدالقیوم (این آر آئی) ، مرزا افضل بیگ تیجان ، صدر صداے اردو سوسائٹی نظام آباد ،مشیر بابا صدر مجلس بودھن ، عتیق احمد لکچرار ، محمد ایوب خان ، عبد الرحیم سنئیر فٹبالر ، عبد الحامد زمیندار ، عبد الجلیل تاجر پارچہ، کے علاوہ عزیز واقارب و دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی مہمانوں کا استقبال اشفاق احمد ، ڈاکٹر غماز احمد نے کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button